ابنا: بحرینی نیوزایجنسی کی رپورٹ کےمطابق کویت نےاپنی بحری فوج بحرین روانہ کرکےمظاہرین کی سرکوبی میں شامل ہوگیاہے۔اگرچہ منامہ میں کویت کےسفیر نے اعلان کیا ہےکہ ان کے ملک نے بحرین میں نظم و نسق قائم کرنے کے لئے اپنی فوجیں بھیجی ہيں لیکن بحرینی اپوزیشن نے غیرملکی فوجیوں کی موجودگی کی مذمت کرتے ہوئے اسے غاصبانہ قبضہ قرار دیا ہے۔ایک اور رپورٹ کے مطابق بحرین میں سعودی فوجیوں کی جارحیت میں شہداء کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ہے۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق بحرینی حکومت کے مخالفین نے بتایا ہےکہ ان دو گمشدہ مظاہرین کی لاشیں مل گئی ہیں جو سعودی فوج کے حملے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔ الوفاق دھڑے کے ایک اہم رکن مطر مطر نے بتایا کہ مظاہروں کے دوران لاپتہ ہونے والےجواد الشملان کی لاش مل گئی ہے، الشملان کو پیٹ میں گولی ماری گئی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110